عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں واقع اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن، جو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن ہے، کو 16 مارچ (پیر) کے روز سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حکام نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی۔ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر، متھورا معصوم نے کہا کہ ٹیولپ پھولوں کے کھلنے کے بعد محکمہ نے باغ کو اس سیزن کے لیے پیر کے روز عوام اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع اور ڈل جھیل کو ناظر یہ خوبصورت باغ سیاحوں کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
حکام کے مطابق اس سال باغ میں تقریباً 18 لاکھ ٹیولپ پھول نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں70 سے 75 مختلف اقسام شامل ہیں۔ پھولوں کی کیاریوں کی تعداد اور ترتیب کو مزید بہتر بنایا گیا ہے تاکہ باغ کی خوبصورتی اور رنگا رنگی پہلے سے زیادہ دلکش نظر آئے۔
سری نگر کے ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو 16 مارچ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا