اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل چلی پنگل کے مرکزی علاقہ اخیار پور جکیاس میں منگل کی صبح آگ کی بھیانک واردات میں 3 منزلہ رہائشی مکان و 4 دوکانیں خاکستر ہوئیں اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی سے ڈیڑھ گھنٹہ کی طویل کاروائی کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اس دوران فائر بریگیڈ گاڑی بھی موقع پر پہنچی تاہم آگ کو پہلے ہی بھجایا گیا تھا۔
مقامی لوگوں نے اخیار پور بھٹیاس میں فائر بریگیڈ کی گاڑی دستیاب نہ ہونے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فائر ایمرجنسی سروس کی گاڑی کی مانگ کی، اس دوران ایس ڈی ایم گندوہ ارون کمار بڈیال ایس ڈی پی او گندوہ، تحصیلدار چلی پنگل و ایس ایچ او کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مانگوں کو حکام تک پہنچا کر ترجیح بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔
ڈوڈہ کے اخیار پور جکیاس آتشزدگی، 3منزلہ رہایشی مکان اور 4دکانیں خاکستر