محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔چندرکوٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین میں شیعہ اور سنی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ احتجاجی جلوس انجمن امامیہ کنفر چندرکوٹ کے بینر تلے نکالے گئے ۔
مظاہرین نے اس واقعہ کو امریکی اور اسرائیلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔اس دوران پولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک نقل وحرکت بلا کسی خلل کے جاری ہے ۔
را م بن کے چندرکوٹ میں اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے