عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بدھ کے روز نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی وجے چوہدری کی رہائش گاہ پر غیر متناسب اثاثہ جات کے ایک مقدمے کے سلسلے میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔
ذرائع نے بتایا کہ چھاپہ صبح تقریباً 6 بجے شروع کیا گیا۔ مذکورہ رہائش گاہ جموں کے علاقے ٹالو کالوچک کے سنتوکھ وہار میں واقع ہے۔
وجے چوہدری جموں و کشمیر پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ سال ستمبر میں لداخ منتقل کیا گیا تھا اور اس وقت وہ معطل ہیں۔
خبر فائل کیے جانے تک کیس کی تفصیلات کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی، جبکہ تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کے بھائی کے گھر اے سی بی کی چھاپہ مار کارروائی