عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر میں ریل رابطوں کو فروغ دینے کے لیے یکم مارچ سے جموں اور سرینگر کے درمیان براہِ راست ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔
ذرایعے کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کے سفر میں آسانی ہوگی اور جموں خطے اور وادی کشمیر کے درمیان آمد و رفت کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین سرینگر تا جموں روٹ پر سات اسٹیشنوں پر رکے گی۔ بڑھتی ہوئی مسافروں کی طلب کے پیشِ نظر ٹرین کے ریک کی ترتیب میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور کوچز کی تعداد پہلے مجوزہ آٹھ سے بڑھا کر بیس کر دی گئی ہے۔
جموں ڈویژن، ناردرن ریلوے کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل نے بھی سروس کے آغاز کی تصدیق کی ہے۔
یکم مارچ سے جموں–سری نگر براہِ راست ٹرین سروس کا آغاز ہوگا