عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں اتوار کے روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی (CASO) شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جب فورسز مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی کر رہی تھیں تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ یہ خبر فائل کیے جانے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں انکاؤنٹرشروع