عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں جیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم نے رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں انتہائی مضبوط سمجھی جانے والی بینگال کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
منوج سنہا نے ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ آپ (ٹیم) نے جموں و کشمیر کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنہری باب رقم کیا ہے۔ پوری یونین ٹریٹری کو آپ کی غیر معمولی کارکردگی پر فخر ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘آپ اس جیت کی رفتار کو جاری رکھیں اور جموں و کشمیر کی شان میں اضافہ کریں’۔
Regional
Posted at: Feb 18 2026 11:43AM
جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں اہم رول ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا: عمر عبداللہ
جموں، 18 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم میں نمایاں کارکردگی انجام دیتے ہوئے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘رانجی ٹرافی کوئی اکیلے نہیں جیتتا ہے، یہ پورے ٹیم اور سپورٹ سٹاف کی کامیابی ہوتی ہے’۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ”رانجی ٹرافی کوئی اکیلے نہیں جیتتا ہے، یہ پورے ٹیم اور سپورٹ سٹاف کی کامیابی ہوتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں اپنی اور کشمیر کے لوگوں کی طرف سے ٹیم کو مبارکبا دیتا ہوں’۔
عمر عبداللہ نے کہا: ‘وہ دن دور نہیں ہے جب جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو ملک کی ٹیم میں ایک اہم رول ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا’۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کلیانی کے بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں بنگال پر غالب جیت کے ساتھ پہلی بار رانجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی۔