عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں کانونٹ اسکول اور جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کے قریب نئے پل کی تعمیر کی تجویز اس وقت محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے زیرِ غور ہے۔ حکومت نے بدھ کے روز ایوان کو یہ جانکاری فراہم کی۔ایم ایل اے شیخ احسن احمد کی جانب سے مجوزہ پل کی موجودہ صورتحال سے متعلق اٹھائے گئے سوال کے جواب میں حکومت نےبتایا کہ متعلقہ محکمہ اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
حکومت نے مزید کہا کہ کانونٹ روڈ (جاگرز پارک) سے ایم اے لنک روڈ تک بذریعہ شیر وانی روڈ دریائے جہلم پر وی او پی/پل/فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 143.89 کروڑ روپے کی لاگت سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی گئی ہے۔
یہ ڈی پی آر مطلوبہ فزیبلٹی اور تکنیکی سروے مکمل کرنے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈی پی آر منظوری کے لیے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
کانونٹ اسکول اور جی پی او کے قریب نئے پل کی تعمیر کی تجویز زیرِ غور