عظمی ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف،ارجن رام مھیگوال نے منگل کے روز کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت جلد بحال کر دی جائے گی۔
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا،ہمارے وزیر داخلہ نے پہلے ہی لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ آئینی اور قانونی عمل کی پیروی کی جائے گی اور عوام کو ان کا حق دیا جائے گا۔
فیصلے کے وقت کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا، میرا خیال ہے کہ آپ اس حوالے سے بہت جلد کوئی فیصلہ سنیں گے۔
واضح رہے کہ اگست 2019 میں حکومت ہند نے آئین ہند کے آرٹیکل 370 کے تحت خطے کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں—جموں و کشمیر اور لداخ—میں تقسیم کر دیا تھا۔
جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت پر جلد فیصلہ متوقع: ارجن رام میگھوال