عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سیکلو علاقے میں ایک ویگن آر گاڑی کو سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔ ایس ایچ او منڈی نیکو رام ٹھاکر کے مطابق ایک ویگن آر گاڑی زیر نمبرJK12 6143 جو کہ پونچھ کی جانب سے منڈی کی طرف روانہ تھا اچانک سیکلو کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے محمد زبیر ولد نظیر حسین ساکن سییکلو منڈی موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اس کی نعش کو قانونی لوازمات کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا ہے اور قانونی لوازمات کے بعد اس کی نعش کو آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کو سونپ دیا جائے گا۔
منڈی میں سڑک حادثہ،ایک شخص کی موت