عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے علاقے پارم پورہ میں جمعرات کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھاری لکڑی کے لٹھ اچانک گرنے سے دو کمسن بھائی شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک بچے کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ذخیرہ کی گئی لکڑی اچانک ڈھیر ہوکر گر گئی اور دونوں بھائی اس کے نیچے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو نکال کر نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ احران ولد محمد عمران ساکن بوٹ کالونی بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر اُسے مردہ قرار دیا۔اس کا چھ سالہ چھوٹا بھائی اہران اس حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ زیرِ علاج ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ لکڑی کے لٹھ کن حالات میں گرے۔
پارم پورہ میں دلخراش حادثہ ،لکڑی کے ڈھیر تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق، دوسرا اسپتال میں زیرِ علاج