عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے کہاہمیں کیوں اس ملک کے ساتھ میچ کھیلنا ہے جو ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاآپ ایسے ملک کے ساتھ کیوں کھیل رہے ہیں جو آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہا ہے،ہمیں ان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہاوہ ہمارے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں، کئی کشمیریوں کو شہید کیا، جموں کے کئی لوگوں کو شہید کیا۔شرما نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیں دن رات لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاہم محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ جب بھی نفرت کو شکست ہوتی ہے تو محبت سے ہوتی ہے، نفرت سے نفرت کو شکست نہیں ہوتی۔ایل او پی سنیل شرما کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہامیں نے ایل او پی سے تحریری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑائی میں میرے ساتھ شامل ہوجائے، میں حق کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں۔
پاکستان کیساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے: ستیش شرما