سرینگر/کشمیر عظمیٰ کے ویڈیو ایڈیٹر سجاد احمد بٹ کے چچا ماسٹر غلام محمد، ساکن چاڈورہ اتوار کے روز گھر کی طرف جاتے ہوئے ایک افسوسناک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ماسٹر غلام محمد حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ فرماگئے۔
ماسٹر غلام محمد کے انتقال پر صحافتی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ علاقہ چاڈورہ میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے، مختلف شخصیات نے سجاد احمد بٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثنا کشمیر عظمیٰ کے تمام زعماء اور عملے نے بھی ویڈیو ایڈیٹر سجاد بٹ کے چچا کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ ربِ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین!!
کشمیر عظمیٰ کے ویڈیو ایڈیٹر کو صدمہ،چچا جان انتقال کر گئے