عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے اطلاع دی ہے کہ یونین ٹیریٹری میں سال 2024-25 کے دوران دودھ کی پیداوار 31 لاکھ 77 ہزار 380 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔جاری مالی سال2025-26 میں نومبر 2025 تک دودھ کی پیداوار 21 لاکھ 8 ہزار 450 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ حکومت کے مطابق پیداوار میں مزید اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حکومت نے مارچ 2026 تک دودھ کی پیداوار کو 33 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو مویشی پروری اور ڈیری سیکٹر کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ بہتر افزائشِ نسل کے طریقوں، مؤثر ویٹرنری خدمات اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے مخصوص اقدامات کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
جموں و کشمیر میں دودھ کی پیداوار 31 لاکھ 77 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز، مارچ 2026 تک 33 لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف