عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ایوان کو مطلع کیا کہ مرکز کے زیر انتظام خطے میں نمبر داروں اور چوکیداروں کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے سے متعلق اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔اس وقت نمبر داروں کو ماہانہ 1,501 روپے جبکہ چوکیداروں کو 1,500 روپے اعزازیہ دیا جا رہا ہے۔
حکومت نے بتایا کہ اعزازیہ میں آخری مرتبہ نظرِ ثانی سال 2016 میں 27 اپریل کو کابینہ کے فیصلے کے تحت کی گئی تھی۔اس نظر ِثانی کے تحت نمبر داروں کا اعزازیہ 751 روپے سے بڑھا کر 1,501 روپے اور چوکیداروں کا 750 روپے سے بڑھا کر 1,500 روپے ماہانہ کیا گیا تھا۔حکومت نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں زمروں کے اعزازیہ میں اضافے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
نمبر داروں اور چوکیداروں کے اعزازیہ میں اضافے کی تجویز مسترد