عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو کہا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف ایک بل موجودہ قانون ساز اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کیا جائے گا۔قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےوزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا کہ بل تیار کر لیا گیا ہے اور اسے جاری اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سکینہ ایتو نے یہ انکشاف اس وقت کیا جب نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے تنویر صادق نے نشاندہی کی کہ وہ پہلے بھی منشیات کے خلاف ایک بل پیش کر چکے ہیں، جس میں اسکولوں میں منشیات کی لت کے نقصانات کی تعلیم کو لازمی بنانے کی تجویز شامل تھی۔
تنویر صادق نے کہا کہ انہوں نے حکومتی یقین دہانی پر اپنا بل واپس لے لیا تھا۔وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت منشیات سے نجات (ڈی ایڈکشن) کے قواعد کو حتمی شکل دینے کے عمل میں بھی ہے۔انہوں نے کہاہم نے منشیات سے نجات کے قواعد مرتب کر لیے ہیں اور انہیں جانچ پڑتال کے لیے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا ہے۔وزیر کے مطابق، سال 2022 سے اب تک جموں و کشمیر میں منشیات کے استعمال کے49,276 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے16,759 مریض کشمیر میں جبکہ32,517 جموں میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
آئندہ اجلاس میں منشیات کے خلاف بل پیش کیا جائے گا: وزیر سکینہ ایتو