عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/منگل کے روز ادھم پور ضلع کے بسنّت گڑھ علاقے میں ملی ٹینٹوں اور مشترکہ سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیاہے۔سماجی رابطہ گاہ ایکس پر فوج کے وائٹ نائٹ کور نےجانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی شروع کی گئی۔
بیان میں کہا گیاخفیہ معلومات پر مبنی مشترکہ آپریشن کے دوران، سی آئی ایف ڈیلٹا، وائٹ نائٹ کور، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے دستوں نے آج شام تقریباً 4 بجے بسنّت گڑھ کے عمومی علاقے میں ملی ٹینٹوں سے رابطہ قائم کیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔فوج نے مزید کہا کہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔
ادھم پور میں سیکورٹی فورسزاور ملی ٹینٹوں کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ، آپریشن جاری