اظہر حسین
قاضی گنڈ/ قاضی گنڈ میں منگل کی صبح گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور قابو پانے سے قبل اسکول کو بری طرح نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے اور مکمل طور پر قابو میں لانے کی کوششیں جاری رہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ خبر فائل کیے جانے تک نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا تھا ـ
قاضی گنڈ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں آتشزدگی، عمارت کو شدید نقصان