عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعہ کو یوم شہدا کے موقع پر ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم اور آزادی، انصاف اور جمہوریت کے نظریات کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس موقع پر سول سیکر ٹریٹ میں شہدا کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ” آج یوم شہدا کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ان شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم اور آزادی، انصاف اور جمہوریت کے نظریات کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
عمر عبد اللہ کا یوم شہدا کے موقع پر شہدا کو شاندار خراج عقیدت