عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جموں و کشمیر میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مسلسل کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، اننت ناگ پولیس نے اچھبل چوک پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 16 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق، ناکہ چیکنگ کے دوران عارف رمضان میر ولد محمد رمضان میر ساکن شانگس نامی ایک شخص شلی پورہ سے ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03C-4157میں آ رہا تھا۔ پولیس پارٹی نے گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 16 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق، اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اچھ بل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات کے ماخذ اور اس سے جڑے آگے پیچھے کے روابط کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات فراہم کریں۔
اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن نما مادہ برآمد