عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدرِ جمہوریہ کے خطاب کو جامع اور دور اندیشانہ فکر کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملک کے قابلِ ذکر ترقیاتی سفر کی عکاسی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے ایک واضح سمت بھی دکھائی دیتی ہے۔آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے قبل دن دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ خطاب آنے والے مہینوں میں ملک کے ترقیاتی سفر کو سمت دینے والی پالیسی ترجیحات اور اجتماعی عزم کا عکاس ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا خطاب جامع اور دور اندیش تھا، جس میں حالیہ برسوں کے دوران ہندستان کے نمایاں ترقیاتی سفر کی جھلک دکھائی دی، ساتھ ہی مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ بھی پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کی تعمیر پر زور اس مشترکہ خواہش کی مکمل عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت ہم ایک مضبوط اور خود کفیل قوم کی تشکیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطاب میں کسانوں، نوجوانوں، غریبوں اور محروم طبقات کے لیے جاری مسلسل کوششوں سمیت متعدد موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خطاب اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے ، اختراعات کو فروغ دینے اور اچھی حکمرانی پر زور جاری رکھنے کے اجتماعی عزم کی تصدیق کرتا ہے ۔
صدر کے خطاب میں ملک کے ترقیاتی سفر کی جھلک اور مستقبل کی واضح سمت نظر آتی ہے: مودی