غلام نبی رینہ
کنگن/ گزشتہ شب سیاحتی مقام سونمرگ میں نیو ٹرک یارڈ کے نزدیک ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے فوراً بعد چند منٹ تک تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔ اطلاع ملتے ہی سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین اور پولیس اسٹیشن سونمرگ کے ایس ایچ او نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
بدھ کے روز تحصیلدار گنڈ منظور احمد لون نے بھی برفانی تودہ گرنے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ حکام نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سونمرگ میں دورانِ شب بھاری برفانی تودہ گرنے سے خوف و ہراس، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں