عظمیٰ نیوزسروس
جموں// خراب موسمی صورتحال کے پیش نظرادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف ایجوکیشن آفیسرادھم پور نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ادھم پور کی زبانی ہدایات کے مطابق شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر تمام سکول، بشمول پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول بند رہیں گے۔ادھرحکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر کٹھوعہ ضلع کے پہاڑی علاقوںمیں تمام سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری ایڈوائزریز پر عمل کریں اور موسمی حالات بہتر ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ صورتحال کے مطابق مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔