عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا برف باری کے باعث معطل کردی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ویشنو دیوی پہاڑیوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے جب کہ کٹرہ قصبے کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناساز گار موسمی صورتحال کے باعث بھون تک ہیلی کاپٹر سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کٹرہ بیس کمیپ سے جمعہ کی صبح یاترا کو معطل کردیا گیا اور بیس کیمپ سے کسی بھی یاتری کو بھون کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ موسم کے متعلق ایڈوائزری اور موسمی صورتحال کے پیش نظر یاترا کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ رواں کے دوران اب تک قریب 4 لاکھ 30 ہزار یاتریوں نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی ہے۔
حکام کے مطابق روزانہ 18 سے 22 ہزار یاتری اس پوتر یاترا سے فیض یاب ہوتے ہیں۔
جموں وکشمیرمیں برف باری کے باعث شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا معطل