زاہد بشیر
گول// سب ڈویژن گول اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ شب سے جاری بھاری برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئ ہےـ
دوران شب شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی دکانوں کی چھتیں گول بازار میں اکھڑ گئی۔ اور دکانداروں کا کافی نقصان ہوا ۔ وہیں نصف شب کے بعد شدید برف کی موٹی تہہ جم جانے سے گول اور اندرونی رابطہ سڑکوں پرٹریفک آمد ورفت منقطع ہوچکی ہے جبکہ بجلی بھی کل شام سے ہی گل ہوچکی ہےـ
شدید طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنوں کو کافی نقصان پہنچا ہےـ
اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ہوچکی ہیں اور جلد ان کو کھولا جائے گا، انتظامیہ کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی، بجلی اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے اور سڑکوں سے برف ہٹانے اور ضروری خدمات کی بحالی کا کام جاری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو قریبی انتظامی دفاتر یا کنٹرول روم سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برف باری کے دوران سڑک رابطہ۔بجلہ سپلائی اورطبی سہولیات فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔لوگوں کے مطابق برف باری کی وجہ سے پھلدار درختوں کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ گول بازار میں تین فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ہے اور اس سے اوپری علاقوں میں اس سے زیادہ برف جمع ہے۔
گول میں بھاری برف باری، معمولاتِ زندگی متاثر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کر دی