ضلع رامبن میں برفباری اور بارشوں سے طویل خشک سالی کا خاتمہ،جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک بند
محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جس سے طویل عرصے سے جاری خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا، جبکہ ضلع کے دیگر حصوں میں بارشیں ہو رہی ہیں ۔
بانہال، رامسو، گول اور بٹوت کے علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی، جو اس خبر فائل کیے جانے تک مسلسل جاری تھی۔
حکام کے مطابق بانہال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اب تک تقریباً چھ انچ برف جمع ہو چکی ہے جبکہ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس دوران برفباری اور پھسلن کیوجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر احتیاطی طور ٹریفک کو روک دیا گیا یے اور کسی بھی قسم کے ٹریفک کو ادہمپور اور قاضی گنڈ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں یے۔