عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اولڈ برزلہ علاقے میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے 43 سالہ شخص کی بدھ کے روز موت واقع ہوگئی۔ایک سرکاری عہدیدارکے مطابق متوفی کی شناخت محمد رفیق ولد ساکن اولڈ برزلہ کے طور پر ہوئی ہے۔ رفیق کو 18 جنوری کو جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں انہیں سپر اسپیشلٹی اسپتال شیرین باغ منتقلکیا گیا، جہاں بدھ کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنائے جانے والا43 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق