فیاض بخاری
بارہمولہ//محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں نے ایک مشترکہ آپریشن میں نوشہرہ بونیار بارہمولہ میں ایک تیندوے کو بچے سمیت پکڑ لیا۔ تیندوا ایک رہائشی علاقے میں اپنے بچے کے ساتھ پایا گیا اسی دوران مذکورہ تیندوے کا بچا ایک فلٹریشن پلانٹ میں گرا جس کے بعد ماں اپنے بچھے کو بچانے کیلئے اسی فلٹریشن پلانٹ میں گئی اور بعد میں دونوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کی کوئیک رسپانس ٹیم حرکت میں آگئی جس کے بعد احتیاط سے بچے کو بچایا اور تیندوے کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ بغیر کسی نقصان کے ان جنگلی جانوروں کو نکالنے کی بڑی کوششیں کی گئیں۔ان کے فوری اقدام سے دو قیمتی جانیں بچ گئیں، جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہیں۔جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے آنے اپنے تحویل میں لیا۔
نوشہرہ بونیار بارہمولہ میں پانی کے ٹینک سے بچے سمیت تیندوا برآمد