عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/دہلی ایئرپورٹ پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر جاری کیے گئے نوٹم (NOTAM) کے باعث اتوار کے روز سرینگر ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔سرینگر ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ منسوخیاں دہلی ایئرپورٹ پر عائد پابندیوں کے سبب متعلقہ ایئرلائنز کی جانب سے کی گئیں۔مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال کے بارے میں متعلقہ ایئرلائن سے تصدیق کر لیں۔
ایئرپورٹ حکام نے کہا،مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر ہمیں افسوس ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ منسوخیاں عارضی ہیں اور دہلی ایئرپورٹ پر یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے قبل فضائی حدود اور آپریشنل پابندیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پروازوں کی دوبارہ شیڈولنگ یا رقوم کی واپسی سے متعلق تازہ معلومات کے لیے ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔
دہلی ایئرپورٹ پر نوٹم کے باعث سرینگر آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ