عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) سرینگر میں تعینات ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئی آر 6ویں بٹالین سے وابستہ مذکورہ پولیس اہلکار پی سی آر سرینگر میں اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسے فوری طور پر پی سی آر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ عہدیدار کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ معلوم ہوتی ہے۔متوفی کی شناخت محمد باری ولد بیرو گوجر ساکن ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔ نعش کومیڈیکو لیگل کارروائی کے لیے پی سی آر مردہ خانے میں رکھاگیا ہے۔
پی سی آر سرینگر میں تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق