عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے تین بین ضلعی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن چننی کی ایک ٹیم نے معمول کی ٹریفک چیکنگ کے دوران قومی شاہراہ پر ایک ماروتی سوزوکی وگن – آر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK01AU 9625 جو روکا جو جموں سے سری نگر کی طرف جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور شکیل احمد صوفی ولد عبدالرشید صوفی ساکن زینہ کوٹ سری نگر کی تحویل سے ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مزید دو افراد جنہوں نے اپنی شناخت نور محمد گنائی ولد عبد الرحمان ساکن زینہ کوٹ اور جنید فیاض ولد فیاض احمد شیخ ساکن شاہ ہمدان لین سری نگر کے طور پر ظاہر کی، کے قبضے سے بھی ہیروئن بر آمد کیا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان تین افراد کی تحویل سے کل 8.29 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو بر سرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چننی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 3/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
اودھم پور میں تین بین ضلعی منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس