عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بڈگام پولیس نے ضلع میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں جاری کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اومپورہ ریلوے فلائی اوور کے قریب معمول کی جانچ کے دوران ایک سینٹرو گاڑی کو روکا گیا۔ گاڑی میں سوار دو افراد بلال احمد خان ولد عبدالمجید خان ساکن باٹھار بڈگام اور ارشاد احمد کوچھے ولد غلام محمد کوچے ساکن منہ پپائی کے قبضے سے ہیروئن اور چرس نما ممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار اور ٹریفکنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ منشیات کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے اور معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
بڈگام کے اومپورہ علاقے میں دو منشیات فروش گرفتار