عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جمعرات کے روز سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں پیش آئے آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم دو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ایک عہدیدار بتایا کہ آگ ایک مکان سے بھڑک اُٹھی اور تیزی کے ساتھ ساتھ ملحقہ دوسرے مکان تک پھیل گئی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، جبکہ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ رہے تھے۔ عہدیدار کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔