عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں جمعرات کو ایک آرٹیلری شیل برآمد کیا گیا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ آپریشن سندور کے دوران داغا گیا تھا۔ یہ شیل گارکوٹ گاؤں کے بالائی علاقوں میں اس وقت نظر آیا جب فوج کی 12 گرینیڈیرز یونٹ علاقے میں معمول کے گشت پر تھی۔
فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن اوڑی کو مطلع کیا، جس کے بعد پی ایس اوڑی کی ٹیم کے ساتھ ضلع پولیس لائنز بارہمولہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی اور مشترکہ ٹیم ورک کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
اوڑی میں آرٹیلری شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا