عظمیٰ ویب ڈیسک
بھدرواہ/بھدرواہ کے علاقے بھورو چنتا میں بدھ کے روز ایک مسافر گاڑی کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔حکام کے مطابق منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK06B-1638جسے مبینہ طور پر روہن بھگت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا، سڑک عبور کرتی ہوئی خاتون سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت بملا دیوی، زوجہ ہری لال کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
بھدرواہ میں منی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق