عشرت حسین بٹ
منڈی // ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں ایک پاگل کتے نے تین بچوں سمیت پانچ افراد پر حملے آور ہوتے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا ابتدائی علاج کیا گیا جن میں سے دو شدید زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ۔
صورتحال کو دیکھ کر علاقہ کے لوگوں میں کافی خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے معاملات پیش آئے مگر نہ ہی انتظامیہ اور نہ ہی متعلقہ محکمہ اس پر کویئی کاروائی کی ۔جس کی وجہ سے لوگوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔
منڈی میں پاگل کتے کا قہر،تین بچوں سمیت پانچ افراد کو کیا زخمی