عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیاوزیر اعلیٰ نے آج محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے۔
پوسٹ کے مطابق ان کلینڈروں میں جموں اور کشمیر دونوں صوبوں کے مختلف سیاحتی مقامات کی دلکش تصاویر شامل ہیں۔ان کلینڈروں میں اہم حصولیابیوں کو نمایاں طور پراجاگرکیا گیا ہے جن کا مقصد سیاحت کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔
عمر عبداللہ نے محکمہ سیاحت اور جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کے کلینڈر جاری کئے