عظمیٰ ویب ڈیسک
لیہہ/مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں بھاری برف باری کے نتیجے میں ائیر لائنز نے اپنے تمام فلائٹ آپریشنزعارضی طور پر معطل کر دئے ہیں۔انڈیگو ائیر لائنز کی طرف سے جاری ایک ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیالیہہ میں برف باری کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت (ٹیک آف اور لینڈنگ) دونوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کے اندر اور زمین پر انتظار کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہاروانگی کی اجازت ملتے ہی پرواز کے لئے تیار رہنے کے مقصد سے ہماری ٹیم پیشگی طور پر بورڈنگ کی کارروائیاں مکمل کرسکتی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیاہم موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات بہتر ہوتے ہی مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ایڈوائزری میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے قبل تازہ ترین پرواز کا اسٹیٹس معلوم کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں برف باری ہوئی ہے۔
بھاری برف باری کے باعث لیہہ میں پروازیں عارضی طور معطل