عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک خاتون اپنی کرائے کی رہائش گاہ میں پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ خاتون، جو سر سید آباد بمنہ میں ایک مکان میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھیں، آج صبح مردہ حالت میں پائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو ان کے کمرے کے اندر بے ہوش حالت میں پایا گیا، جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متوفیہ کی شناخت سائمہ رجب دختر محمد رجب، ساکن نائدکھائی سونہ واری کے طور پر کی گئی ہے۔
سرینگر کے بمنہ علاقے میں پراسرار حالت میں خاتون کی نعش برآمد