عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے گجنسو علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر پکڑے گئے ایک بنگلہ دیشی شہری کو جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ بنگلہ دیشی شہری کو سرحد کے ساتھ معمول کی نگرانی کے دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا تھا اور بعد میں اس کو پولیس اسٹیشن کنہ چک کے دائرہ اختیار میں آنے والی بارڈر پولیس پوسٹ گجنسو کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے مذکورہ شخص کی شناخت 19 سالہ شریف الاسلام بھویان ولد مزیب الحق بھویان ساکن ادرہ ضلع کومیلا بندگلہ دیش کے طور پر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ ان حالات کا پتہ لگایا جا سکے جس کے تحت اس نے بین الاقوامی سرحد کو عبور کیا۔
بی ایس ایف نے گجنسو علاقے میں پکڑے گئے بنگلہ دیشی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا