عشرت حسین بٹ
پونچھ// جموں کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی حد متارکہ کے قریب پاکستانی ڈرون کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی جس دوران فوج اور پولیس کی جانب سے ایک سرچ آپریشن جاری ہے ۔
فوج کے ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ پیکٹ برآمد کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں علاقہ میں مزید تلاشی آپریشن چلایا جا رہا ہے ،مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
پونچھ ایل او سی پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت،مشتبہ پیکٹ برآمد ،تلاشی مہم شروع