عظمیٰ ویب ڈیسک
گول/ضلع رام بن ،سب ڈویژن گول کے علاقہ موئلہ میں اُس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب ایک 22سالہ نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دونوں افراد بجلی کھمبے لگانےکا کام کر رہے تھے تاکہ اِس دوران بجلی کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
مہلوک نوجوان کی شناخت ممتاز علی ولد علی محمد کھٹانہ ساکنہ راجن داچھن کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔دریں اثناءپولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
گول میں دلخراش حادثہ، بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل، دوسرا زخمی