عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت دو مطلوب مجرموں کو گرفتار کر کے ضلع پونچھ کی جیل منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ملزمان کی شناخت پرمجیت کمار عرف جنگی، ساکن آر ایس پورہ، اور شبھم سینی عرف منڈی، ساکن ارنیہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پرمجیت کمار کے خلاف ضلع مجسٹریٹ جموں کی جانب سے باضابطہ حراستی احکامات جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد اسے پی ایس اے کے تحت گرفتار کر کے ضلع جیل پونچھ منتقل کیا گیا۔
وہیں شبھم سینی، جو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد فوجداری مقدمات میں ملوث ایک عادی مجرم ہے، کو بھی پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر اسی جیل میں بند کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس لیے عمل میں لائی گئی کیونکہ دونوں ملزمان بار بار عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے تھے۔ پی ایس اے کے تحت حراست کا مقصد انہیں مزید مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنا ہے۔
جمو ں میں دو مجرم پی ایس اے کے تحت گرفتار، پونچھ جیل منتقل