عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں لل دید اسپتال کے قریب جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے بعد ازاں اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے تقریباً 45 سالہ اس شخص کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ لایا گیا قرار دیا۔
عہدیدار کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی ایل ڈی اسپتال کے قریب سڑک کنارے پڑا ہوا پایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
لل دید ہسپتال سرینگر کے قریب عدم شناخت نعش برآمد