عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں بدھ کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک طالبعلم کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ منجاکوٹ کے کاکورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کیرئر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک بعد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 15 سالہ محمد عاقب خان ساکن کاکورہ منجاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
راجوری سڑک حادثے میں ایک طالبعلم کی موت، دوسرا زخمی