عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/سانبہ ضلع میں ڈیوٹی کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمی جے سی او کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس واقعے میں کسی دہشت گردانہ زاویے کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے، تاہم معاملے کی مکمل اور باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات حقائق سامنے آنے اور تحقیقات کے آگے بڑھنے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
سانبہ میں ڈیوٹی کے دوران جے سی او گولی لگنے سے جاں بحق، تحقیقات شروع