فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ حیدر بیگ پٹن علاقے میں ایک پُل کافی خستہ ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں نقوص پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔ سری نگر–بارہمولہ قومی شاہرہ کے نزدیک موجود یہ پُل انتہائی تنگ بھی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا مذکورہ پُل جسے نہ صرف یادی پورہ بلکہ اس کے کئی ملحقہ دیہات کے مقامی لوگ پہلے روزمرہ آمد و رفت کے لیے استعمال کرتے تھے، بری طرح خستہ حال ہو چکا ہے۔ اور رہائشی اب مجبور ہیں کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی مرمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پُل اب لوگوں کیلئے خطرہ بھی بن چکا ہے اسلئے ضلع انتظامیہ کو اسے از سر نو تعمیر کرنا چاہے ۔ گوں نے علیٰ حکام سے اس معاملے میں فوری طور پر مداخت کی اپیل کی ہے اور اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ایک محفوظ اور کشادہ پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا، عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما اور انتخابی امیدوار محمد اکبر راتھرنے کہا کہ یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے اور ہم اس معاملے کو اپنے رکنِ پارلیمان کے ساتھ اٹھائیں گے اور ایم پی فنڈ سے کچھ امداد فراہم کی جائے گی۔