عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/اونتی پورہ پولیس نے ای آئی ایم سی او ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 40 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اونتی پورہ پولیس نے ای آئی ایم سی او ایکٹ کی دفعات 2/3 کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر86/2025 معزز عدالت میں 40 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ملزموں پر الزام ہے کہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور غیر قانونی اسلحہ کی تربیت کے لئے سرحد پار پاکستان گئے تھے جہاں سے وہ واپس نہیں آئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس کیس کی تفتیش پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے ایس ایچ او نے ایس ڈی پی او کی نگرانی میں انجام دی ۔انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد کیس کو چالان کے لئے موزوں پایا گیا جس کے بعد عدالتی کارروائی کے لئے چالان پیش کر دیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اونتی پورہ پولیس قانونی کی بالادستی کو یقینی بنانے اور مجرموں کے خلاف مضبوط قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔