عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے ہفتہ کو جاری ایک سرکاری حکم کے مطابق جموں ڈویژن کے سمر زون علاقوں میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔حکم نامے کے مطابق پری پرائمری سے پانچویں جماعت تک کے طلباء 22دسمبر 2025سے 10جنوری 2026تک موسم سرما کی تعطیلات رکھیں گے، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے چھٹیاں 26دسمبر 2025سے 10جنوری 2026تک ہوں گی، جبکہ نویں سے بارہویںجماعت کے طلباء کیلئے سرمائی چھٹیاں 29دسمبر 2025سے 10 جنوری 2026تک رہیں گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام تدریسی عملہ تعطیلات کے دوران کسی بھی تعلیمی سرگرمی کے لیے ضرورت پڑنے پر دستیاب رہے گا۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تدریسی عملہ 10جنوری 2026 کو اپنے متعلقہ سکولوں میں واپس رپورٹ کرے۔ڈائریکٹوریٹ نے متنبہ کیا کہ اداروں کے سربراہان یا تدریسی عملے کی طرف سے مقررہ شیڈول کی کوئی بھی غلطی یا خلاف ورزی متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی دعوت دے گی۔