عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں پیر کے روز دو الگ الگ واقعات میں ایک جنگلی ریچھ کے حملے میں دو افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت روبینہ اور منیر کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی افراد فوری طور پر مدد کے لیے پہنچے اور ریچھ کو واپس جنگل کی طرف بھگا دیا۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعات کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور دیہاتیوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مزید حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈوڈہ میں الگ الگ ریچھ کے حملوں میں دو افراد زخمی